سعودی عرب کے یوم تاسیس پر اتوار 22 فروری کو عام تعطیل
بیان میں کہا گیا سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبے میں تعطیل ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ’اتوار 22 فروری 2026 کو مملکت کے یوم تاسیس پر عام تعطیل ہوگی۔‘
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے اداروں میں تعطیل ہے۔‘
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے27 جنوری 2022 کو پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔ پہلی ریاست 300 سال قبل قائم کی گئی تھی۔
سعودی عرب کا یوم وطنی (نیشنل ڈے) ہر سال 23 ستمبر کو تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔
