Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کو یوم تاسیس پر خلیجی اور عرب رہنماؤں کی مبارک باد

مملکت کی مزید ترقی اورخوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت کو یوم تاسیس کے موقع پرخلیجی اور عرب رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کے پغامات ارسال کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارک باد کا پیغام بھییجا ہے۔
شاہ بحرین نے مختلف شعبوں میں مملکت کی کامیابیوں اور ترقی کو سراہا جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے مملکت کی مزید ترقی اورخوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بحرین کے بادشاہ اور ولی عپد نے سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الگ پیغام ارسال کیا جس میں یوم تاسیس کی مبارکباد دی گئی۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی، قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے بھی سعودی قیادت کو مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے۔

 

 

شیئر: