سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ’سرکاری حق‘ کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے معافی کے طریقہ کار پرعملدرآمد کا آغاز کردیا۔
ایس پی اے کے مطابق وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے معافی کے احکامات پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو شاہی احکامات پر فوری عملدرآمد کےلیے ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسانی ہمدردی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانے والے قیدی رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔
رمضان کے دوران معمولی جرائم میں قید افراد کو مملکت کے تمام ریجنز میں ’سرکاری حق‘ معاف کرتے ہوئے مرحلہ وار رہا کیا جاتا ہے۔