Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاکسٹ نے انٹرنیشنل آئی ایس او کوالٹی سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیا

آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن ایک عالمی معیار کا سرٹیفیکیٹ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاکسٹ) نے کوالٹی مینیجمنٹ سسٹم کے لیے بین الاقوامی طور پر تسلیم کیے جانے والا آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کاکسٹ نے یہ سرٹیفیکیٹ منصوبوں کی نگرانی، کارکردگی کی مانیٹرنگ اور سٹریٹیجک منصوبہ بندی کے انٹرنیشنل معیار اور ضروریات پر پورا اترنے کے بعد حاصل کیا۔
کاکسٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ کامیابی اس بات کی ثبوت ہے کہ پروجیکٹ مینیجمنٹ میں کاکسٹ کا انٹرپرائز پروجیکٹ مینیجمنٹ آفس عالمی سطح کی پریکٹس کر رہا ہے جس کا مقصد کام کے معیار کو بڑھانا، معیار کو بہتر کرنا اور ادارے کو مزید ترقی یافتہ بنانا اور نئے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن ایک عالمی معیار کا سرٹیفیکیٹ ہے جو ایسے اداروں کو دیا جاتا ہے جو کوالٹی مینیجمنٹ سسٹم کو بہتر بناتے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہیں، سٹیک ہولڈرز کو بھروسہ دیتے ہیں اور مسلسل بہتری کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی کاکسٹ کی نیشنل لیبارٹری اینڈ اننوویشن اوئیسس کی محنت کی ترجمانی کرتی ہے جس سے گورننس میں بہتری، معیار اور کوالٹی کے کلچر کو مضبوط کرنا اور ادارے کی حکمت عملی پر بہتر انداز میں عمل درآمد کرتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات کے شعبوں میں لیڈرشپ کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: