Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں سرفہرست

کیو ایس نے 2021 کے لیےدرجہ بندی جاری کی ہے۔(فوٹو الریاض)
 سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کیو ایس کی درجہ بندی میں عرب دنیا میں پہلے اور دنیا بھر میں 143 ویں نمبر پر ہے ۔
کیو ایس نے 2021 کے لیے انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کے باعث 143 ویں بین الاقوامی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ 
کیو ایس ٹاپ یونیورسٹیز ویب سائٹ نے 143 ویں بین الاقوامی پوزیشن پرکنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو رکھنے کے اسباب اور قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ 

یونیورسٹی دنیا بھر میں 143 ویں نمبر پر ہے ۔(فوٹو اخبار 24)

 کیو ایس ٹاپ یونیورسٹیز ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اعلی تعلیمی پروگرام متعارف کرانے، مختلف شعبوں میں ڈپلومہ دینے، ماسٹرز پروگرام مقرر کرنے، ریسرچ کرانے اور پی ایچ ڈی کے معیاری مقالات تیار کرانے کی وجہ سے 143 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔  
 کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے ہائی سٹڈیز کے 110 پروگرام کرائے۔ چھ ہائی ڈپلومے متعارف کرائے۔ 56 ماسٹرز پروگرام کیے اور 14 سکالرز کو پی ایچ ڈی کرائی۔ 35 پروگرام ماسٹرز کی تدریس سے متعلق نافذ کیے ہیں۔
یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ 

شیئر: