Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر کو روک دیا

 کم از کم 3 بیلسٹک میزائلوں اور کئی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت دفاع نے جمعرات کو بھی مملکت کے فضائی دفاعی نظام  کی مدد سے  بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر کو روک دیا۔
 کم از کم 3 بیلسٹک میزائلوں اور کئی ڈرونز کو مار گرایا گیا جو مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر پوسٹس میں کہا کہ پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے 2 ڈرونز کو روک کر گرایا گیا جبکہ شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے  ڈرونز کو ’الربع الخالی‘ میں روک کر تباہ کیا گیا۔‘
یاد رہے گزشتہ روز سعودی وزارت دفاع نے  کم از کم 7 بیلسٹک میزائلوں اور 18 ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا تھا جو مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
سعودی  کابینہ نے منگل کو مملکت، خلیجی ممالک اور خطے کے دیگر ملکوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی، اور واضح کیا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن کو متاثر کرتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
 سعودی عرب کے اس حق کی دوبارہ توثیق کی گئی کہ وہ اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا سکتا ہے۔

 

شیئر: