Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کا ریاض، جدہ اور بحیرۂ احمر کے درمیان مزید 20 پروازوں کا اعلان

سعودی ٹورازم اتھارٹی (ایس ٹی اے) اور ریڈ سی ڈیسٹینیشن کے تعاون سے ان فلائٹس کا آغاز کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس ٹی اے)
السعودیہ نے ریاض، جدہ اور بحیرۂ احمر کے درمیان عید الفطر کے موقع پر 20 مزید پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی (ایس ٹی اے) اور ریڈ سی ڈیسٹینیشن کے تعاون سے ان فلائٹس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد سیاحتی مقامات کو فروغ دینا اور مملکت کے ٹورازم سیکٹر کو سپورٹ کرنا ہے۔
اس اقدام کے بعد دونوں جانب چلنے والی فلائٹس کی کل تعداد 44 ہوگئی ہے۔
سعودیہ اور ایس ٹی اے کے درمیان دیرینہ شراکت کا ہدف موزوں فلائٹس فراہم کرنا اور ہوائی سفر کو بہتر بنانا ہے جس سے مملکت کا 2030 تک 15 کروڑ سیاحوں کو لانے کے ہدف کو پورا کرنا ہے۔

 

شیئر: