Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور جرمن اداروں کے درمیان سٹرٹییجک معاہدے ہر دستخط

لاجسٹکس یونیورسٹی دنیا کے صف اول کے اداروں میں سے ایک ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی لاجسٹک اکیڈمی نے جرمنی کی کوہنی لاجسٹکس یونیورسٹی کے ساتھ ایک سٹرٹیجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو لاجسٹک اور سپلائی چین مینجمنٹ میں خصوصی مہارت رکھنے والے دنیا کے صف اول کے اداروں میں سے ایک ہے۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد مشترکہ تعاون کے شعبوں کو مضبوط بنانا ہے، جس میں اعلی معیار کے تربیتی پروگرام کی ترقی اور نفاذ، بہترین بین الاقوامی طریقوں کا تبادلہ خصوصا لاجسٹکس میں مصنوعی ذہانت  کی ایپلیکیشنز کا استعمال شامل ہے۔
ان کوششوں سے قومی ٹیلنٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، انہیں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک لیبر مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار کیے جانے کی امید ہے۔
یہ پارٹنر شپ، ڈیجیٹل اور تیکنیکی تبدیلی کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے علم کی منتقلی اور مہارت کی لوکلائزیشن پر مبنی ایک مربوط  تربیتی نظام کے قیام کے لیے اکیڈمی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

 

 

 

 

شیئر: