Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر نئے حملے، ایک کروز اور پانچ بیلسٹک میزائلوں کو روک دیا گیا

کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے الشرقیہ ریجن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزات دفاع نے پیر کی صبح  نئے حملے ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔ الشرقیہ ریجن کی جانب بڑھنے والے ایک کروز اور پانچ بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں روک دیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ہنگامی صورتحال کے لیے الشرقیہ ریجن اور الخرج میں الرلی وارننگ پلیٹ فارم سے دو الرٹ بھی جاری کیے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق سنیچر کی رات اور اتوار کی صبح دس ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔
واضح رہے ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ الشرقیہ ریجن میں مملکت کے  بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔
وزارتِ دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب پر مجموعی طور پر 750 ڈرون حملے، 60 بیلسٹک میزائل اور 8 کروز میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

شیئر: