Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ’نسک‘ ایپ کا نیا سنگ میل، دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 51 ملین سے تجاوز

ایپ مقدس مقامات کے زائرین کے لیے ایک آفیشل گائیڈ ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’نسک‘ ایپ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 51 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ نسک‘ ایپ مقدس مقامات کے زائرین کے لیے ایک آفیشل گائیڈ ہے۔
وزیر حج نے یہ اعلان مدینہ منورہ میں جاری عمرہ و وزٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’نسک ایپ ایمانی سفر کے ہمراہی کا درجہ اختیار کر چکی ہے، ایپ میں مقدس سفر پر جانے والوں کے لیے تمام معلومات یکجا ہیں، جس سے زائرین کو ایک پلیٹ فارم پر تمام  درکار معلومات میسر ہیں۔‘
واضح رہے ’نسک‘ ایپ ان اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جو حج وعمرہ کے سفر پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ایپلیکیشن 130 سے زائد ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتی ہے۔

ان میں عمرہ پرمٹ کا اجرا، مسجد نبوی روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے بکنگ، حرمین شریفین میں ازدحام کی صورت حال، آگاہی سے متعلق اہم امور شامل ہیں۔
ایپ میں نئی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، ان میں ’نسک تسبیح، حصن المسلم ، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، تاریخی مقامات کی معلومات اور اہم مقامات کے نقشے شامل ہیں۔
واضح رہے نسک ایپ کو 25 سرکاری اور 30 پرائیوٹ اداروں سے لنک کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: