کمبوڈیا میں نئے سال کی آمد اور فصلوں کی کٹائی سے قبل بیلوں کی اس روایتی ریس کا احیا کیا گیا جس کا سلسلہ معدوم ہو رہا تھا۔ شہر سے باہر ایک کچے ٹریک پر ہونے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
ایونٹ کا اہتمام کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس روایتی مقابلے کو اس لیے دوبارہ شروع کیا ہے تاکہ نئی نسل کو اس کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ روئٹرز کی ویڈیو رپورٹ