Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبات کی یورپین گرلز میتھیمیٹکل اولمپیاڈ میں شرکت

سعودی عرب نے اولمپیاڈ کے 13 ایڈیشنز میں حصہ لیا (فوٹو: ای جی ایم او)
فرانس کے شہر بورڈو میں 9 سے 15 اپریل تک ہونے والے یورپین گرلز میتھیمیٹکل اولمپیاڈ (ای جی ایم او) میں سعودی طالبات موھبہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ پروگرام کے تحت شرکت کر رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق چار ہائی سکول سٹوڈنٹس پر مشتمل اس سعودی ٹیم کو سپروائز اور ٹرین کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) نے وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کے طور پر کیا۔
اس مقابلے کے آغاز سے لے کر اب تک سعودی عرب نے اس میں مضبوط شمولیت قائم کی ہے۔ سعودی عرب نے 13 ایڈیشنز میں حصہ لیا اور 36 انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے۔
یہ شرکت موھبہ کی ان مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جن کا مقصد طالبات کو سخت ٹریننگ اور خصوصی کیمپوں کے ذریعے جدید میتھیمیٹکل مسائل کے لیے تیار کرنا ہے جبکہ مملکت کی نمائندگی کے لیے تیاری کو بڑھانا ہے اور عالمی سطح پر غیر معمولی نتائج حاصل کرنے ہیں۔

 

شیئر: