Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبات کی انگلش اولمپیارڈ فار یونیورسٹیز میں کامیابی

عالمی سطح پر تیسری اور خلیج میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کنگ فیصل یونیورسٹی میں انگلش لینگویج ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کی ٹیم نے انٹرنیشنل انگلش اولمپیارڈ فار یونیورسٹیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سعودی طلبہ کی ٹیم نے 5 سے7 دسمبر کو اردن میں ہونے والے اولپمیارڈ میں عالمی سطح پر تیسری اور خلیج میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایس پی اے کے مطابق ورلڈ انگلش اولمپیارڈ یونی میں 24 جامعات اور تعلیمی اداروں کی 57 ٹیموں نے شرکت کی۔
کنگ فیصل یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس کے ڈین ڈاکٹر عبدالعزیز بن سعود الحلیبی نے کہا کہ ’طلبہ نے قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک، سائنسی تحقیقی صلاحیتوں، تعلیمی اور پروفیشنل سکلز کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے فریم ورک کے تحت اس انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا۔‘
سعودی ٹیم نے اولمپیارڈ کے تمام اہم موضوعات جس میں تھیٹر پرفارمنس، پروجیکٹ، انگلش لینگویج ٹیسٹ، کیمونٹی سروس اور ٹیم ورک شامل ہیں، میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 اس سے قبل سعودی طلبہ کی ٹیم نے مصر کے شہر اسکندریہ میں انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2024 میں دو تمغے حاصل کیے تھے۔ اولمپیارڈ میں 96 ممالک ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 364 طلبہ نے اعزازات کے لیے مقابلہ کیا۔
انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ ہائی سکول کے طلبہ کے لیے سب سے طویل عرصے سے منعقد ہونے والے کمپوٹر سائنس مقابلوں میں سے ایک ہے۔
پہلی مرتبہ اس کا انعقاد 1989 میں بلغاریہ میں یونیسکو اورانٹرنیشنل فیڈریشن فارانفارمیشن پروسیسنگ کے زیراہتمام ہوا تھا۔

شیئر: