Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

املج میں موسم بہار، شہری قدرتی مناظر سے لطف اندوز

بہار کے مناظر یہاں کے قدرتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
تبوک میں املج گورنریٹ کے جنوبی علاقوں میں آج کل دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ وہاں آ رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ موسم کا اعتدال پر آنا اور بہار کے مناظر ہیں جو یہاں کے قدرتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق املج آنے والے کُھلی فضاؤں میں دن گزارتے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہاں پر انھیں انتہائی پُرسکون ماحول ملتا ہے جس کی وجہ اس گورنریٹ میں مملکت کے اندر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
اس طرح وہ ماحولیاتی خصوصیات بھی نمایاں ہو رہی ہیں جو یہاں کے دیہی علاقوں کو دیگر جگہوں سے ممتاز کرتی ہیں۔

املج گورنریٹ کے جنوبی حصے وہ قدرتی سائٹس ہیں جو بارشوں کے موسم کے اختتام اور بہار کی آمد پر معتدل اور مناسب ماحول فراہم کرتے ہیں جس میں فیملیاں آرام سے دن گزار سکتی ہیں اور دیگر آؤٹ ڈور مشاغل میں شریک ہو کر گورنریٹ کے جغرافیائی اور ماحولیاتی تنوع کا مزا لے سکتی ہیں۔

 

شیئر: