Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران املج بیچ سیاحوں کا پسندیدہ تفریحی مقام

عید الفطر کی تعطیلات میں مملکت کے مختلف علاقوں میں لوگ تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ دلکش ساحلی مناظر اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد املج کمشنری پہنچ رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق املج کمشنری میں لوگوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ واٹر فرنٹ اور کورنیش کے ساتھ سرسبز و شاداب مقامات پر جمع ہو کر پکنک کا لطف اٹھاتے رہے ہیں۔
واک ویز وزیٹرز سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ بچے اور نوجوانوں نے سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔
املج کمشنری میں وزیٹرز کی آمد یہاں کی متنوع سیاحتی آفرز کو نمایاں کرتی ہے، سمندری مناظر اور جدید انفراسٹرکچر اسے تعطیلات اور خاص مواقع کے دوران سیاحوں کی ترجیحی منزل بنا رہے ہیں
علاوہ ازیں، عسیر ریجن میں عید الفطر کے دنوں کے دوران موسم خوشگوار رہا۔ پہاڑی چوٹیاں بادلوں اور گہری دھند کی لپیٹ میں رہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دلکش موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کیا۔

ایس پی اے کی کیمرہ ٹیم نے علاقے کی دلکش منظرکشی کی، جس میں پہاڑی ڈھلوانوں پر ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے حسین مناظر کو عکس بند کیا گیا۔

 

شیئر: