Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا: میلبورن میں گاڑی فٹ پاتھ ہر چڑھنے سے ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی

پولیس نے بیان میں کہا کہ ’تصادم کے حالات ابھی واضح نہیں ہوئے اور تحقیقات جاری ہیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
حکام کے مطابق، میلبورن میں گاڑی مجمع پر چڑھنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واقعے کی تحقیقات پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 5 بجے سے کچھ پہلے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور دو پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق موقع پر ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ ’تصادم کے حالات ابھی واضح نہیں ہوئے اور تحقیقات جاری ہیں۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سپانووا کامک کان اور گیمنگ ایونٹ کے مقام پر پیش آیا۔

شیئر: