سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو امارات کے صدر شیخ زاید بن آل نہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے رابطے میں امارات کے خلاف ایران کے حالیہ بلا جواز حملوں کی شدید مذمت کی۔
سعودی ولی عہد نے امارات کی سلامتی اور استحکام کے لیے امارات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام بڑھانے کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔