والٹن ریلوے اکیڈمی لاہور کے طلبہ ریل گاڑیوں، ٹریک، ریلویز آپریشنز اور دیگر آپریشنز کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اکیڈمی میں ایک بڑا ماڈل روم 1929 سے قائم ہے جہاں پورے پاکستان کے ریلوے نظام کا ماڈل بنایا گیا ہے۔ ریلوے ٹریک پر گاڑی کیسے چلتی ہے؟ بریک فیل ہوتے ہی کیا کرنا پڑتا ہے؟ گاڑی سگنل پر کیسے رکتی اور جاتی ہے؟ ایک ہی ٹریک پر دو گاڑیاں کیسے چلتی ہیں؟ اس ماڈل روم ریلوے نظام کا مکمل طور پر اپریشن دکھایا اور سکھایا جاتا ہے۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ