Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں منفرد واقعہ: جمعرات کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

سورج  سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے ’جمعرات 28 مئی کی دوپہر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، یہ سال رواں کا پہلا واقعہ ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں عید الاضحی کے دوسرے دن سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا وقت دوپہر 12 بجکر18 منٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ سورج  خط استوا پر سفر کرتے ہوئے سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔
 فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زہرہ نے کہا ’یہ منفرد فلکیاتی واقعہ کعبے کی سمت معلوم کرنے والوں کو متوجہ کرتا ہے۔ کسی پیچیدہ انسٹرومنٹ کے بغیر جغرافیائی اور فلکیاتی کیلکولیشن کو براہ راست  جانچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘
یہ اس وقت ہوتا ہے جب سورج اپنی ظاہری پوزیشن میں کعبے کے عین اوپر ہوتا ہے، اس کی شعاعیں تقریبا 90 ڈگری کے عمودی زاوی پر پڑتی ہیں، جس سے عمودی اشیا کے سائے کچھ دیر کےلیے تقریبا غائب ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے عہد رفتہ میں سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر قبلے کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا، اس کے لیے ایک لکڑی کو زمین میں گاڑا جاتا تھا اور جب اس کا سایہ ظاہرہوتا تو اس کی مخالف سمت کو کعبے کی سمت کے طور پر تعین کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: