Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر کو سورج کس وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا؟

سورج کے عین اوپر آنے کا وقت دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا (فوٹو: العربیہ)
فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئرماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ’ پیر 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرآئے گا۔ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا ہوگا‘۔
العربیہ نیوز کے مطابق سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا وقت دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا۔
ابوزھرہ کے مطابق سورج 90 ڈگری پر ہو گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں ہوگا۔اس دوران دیگر مقامات پر سورج قدرے مائل ہو گا۔
ابوزھرہ نے مزید کہا کہ ’وہ علاقے جو عرض بلد پر 23.5 ڈگری شمال اورجنوب میں واقع ہیں وہاں یہ مشاہدہ سال میں دو بار دیکھا جاسکتا ہے‘۔
سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پرعہد رفتہ میں قبلہ کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا جس کے لیے ایک لکڑی کو زمین میں گاڑا جاتا تھا اور جب اس کا سایہ ظاہرہوتا تو اس کی مخالف سمت کو کعبہ کی سمت کے طورپر تعین کیا جاتا ہے۔

شیئر: