مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولی اور البانیہ کے صدر بیرام بیگے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پیر کو سعودی عرب پہنچ گئے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ جلوی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
حج 2026 کے مناسک کا آغاز ہو چکا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج نے 8 ذو الحجہ ’یوم الترویہ‘ وادی منیٰ میں گزارا۔
پیر کی رات سے عازمین کے قافلے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات منتقل ہونا شروع ہو گئے۔ جہاں وہ منگل کو پورا دن عبادت میں گزاریں گے۔