Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدانِ عرفات کی بلندیوں سے ’رحمٰن کے مہمان‘ تصاویر میں

میدانِ عرفات کی حدود میں طلوعِ آفتاب سے اب تک ہر جانب لبیک اللہم لبیک، ذکر و اذکار اور تسبیحات کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ 
دنیا بھر سے آئے تقریباً 16 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف عازمین سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) کے فوٹوگرافر علی خمج کی تصاویر میں

نو ذوالحجہ کی صبح سے ہی حجاج کرام میدانِ عرفات پہنچنا شروع ہو گئے تھے، جہاں وہ غروبِ آفتاب تک عبادت، تلاوتِ قرآن، ذکرِ الٰہی اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے، جبکہ مقدس مقام کی مقررہ حدود میں قیام کریں گے

دن بھر حجاج کرام دعا کے لیے ہاتھ بلند کرتے ہیں، تلبیہ اور تکبیر پڑھتے اور عاجزی و خشوع کے ماحول میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے رہتے ہیں

وقوفِ عرفہ حج کا رکنِ اعظم ہے

جبلِ رحمہ کے اطراف جدید گراؤنڈ ایئر کنڈیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے

بہت سے عازمین اپنے خاندانوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

اس دوران عازمین ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے نظر آئے

سعودی سکیورٹی فورسز عازمینِ حج کی خدمت کے لیے مستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہیں

حجاج کی میدانِ عرفات آمد کئی مراحل پر مشتمل رہی۔ مشاعر ٹرین کے علاوہ بسوں کے ذریعے بھی حجاج کو عرفات پہنچایا گیا تھا
 

 

شیئر: