حج 1447 ہجری بمطابق 2026 کے مناسک کی آدائیگی کی آغاز ہو چکا ہے۔ حجاج کرام قافلوں کی صورت میں مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے (ایس آر ایم جی) کے فوٹو گرافرز بشیر صالح اور علی خمج نے یوم الترویہ کے ابتدائی لمحات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجاج کرام مختلف راستوں سے اپنے خیموں کی جانب رواں ہیں۔
منیٰ میں گرمی کی شدت سے حجاج کو محفوظ رکھنے کے لیے سکیورٹی اہلکار ان پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کر رہے ہیں۔














