Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور حج مقامات پر کالز کی تعداد 21.3 ملین تک پہنچ گئی

18.6 ملین مقامی اور 2.7 ملین بین الاقوامی کالز شامل ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ ’حج 2026 کے دوران 8 ذو الحجہ کو مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر کالز کی کل تعداد 21.3 ملین تک پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 18.6 ملین مقامی اور 2.7 ملین بین الاقوامی کالز شامل ہیں۔
موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 404 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی۔
 ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 1326 میگا بائٹس تک پہنچ گیا جو عالمی شرح سے  دگنی ہے۔
کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کا شعبہ اعلی معیار کے ساتھ  انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرتا ہے جو مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہے۔
حجاج کی کالز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں آسانی کےلیے جدید ڈیوائسز اور انسانی وسائل تیز ترین ڈاون لوڈ سپیڈ کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
یاد رہے سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق حج 2026 میں حجاج کی کل تعداد 17 لاکھ 7 ہزار 310(1.7 ملین) تک پہنچ گئی۔
 بیرون مملکت سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج جن میں شہری اور رہائشی شامل ہیں، کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 رہی۔

 

شیئر: