Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر یومیہ 10 ملین سے زیادہ روٹیاں، 33 ملین پانی کی بوتلیں

مارکیٹوں اور سیلز آؤٹ لیٹس کو 459 ملین اشیائے ضرورت کی سپلائی کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ عازمین حج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ذو الحجہ کے آغاز سے  اب تک مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کی مارکیٹوں اور سیلز آؤٹ لیٹس کو 459 ملین اشیائے ضرورت کی سپلائی کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا’ سیلز آؤٹ لیٹس میں 60 ملین روٹیاں، 220 ملین پانی کی بوتلیں، 164 ملین سے زیادہ دودھ اور جوسز کے پیکٹ کے علاوہ 15 ملین آئس بلاکس فراہم کیے گئے۔‘
وزارت نے بتایا ’حجاج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یومیہ 10 ملین سے زیادہ روٹیاں، 33 ملین پانی کی بوتلیں اور 28 ملین سے زیادہ پیک دودھ اور جوسز کے علاوہ 2 ملین آئس بلاکس فراہم کیے گئے ہیں۔‘
مکہ اور مقدس مقامات پر اشیائے ضرورت کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں اور سیلز آؤٹ لیٹس کے فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے حج سیزن کے دوران ضروری لائسنس حاصل کیے بغیر خوراک کی مصنوعات تیار کرنے یا انہیں ذخیرہ کرنے پر انتباہ جاری کیا تھا۔

 اتھارٹی نے حج سیزن میں عازمین کی صحت و سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے اشیائے خورونوش کی تیاری اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے ضوابط مقرر کیے ہیں۔

 

شیئر: