حج 2026: یوم النحر کو جمرہ عقبہ پر رمی کے مناظر
27 مئی ، 2026
ارسلان ہاشمی ۔ اردو نیوز، منیٰ
حجاج نے 9 ذوالحجہ کی شب مزدلفہ میں گزاری اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں
حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کے بعد وادی منیٰ ایک بار پھر لاکھوں حجاج کی تکبیروں سے گونج رہی ہے۔ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے پہلے دن حجاج کی آمد کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے۔
حج کے تیسرے مرحلے کے آغاز میں حجاج کا قیام وادی منیٰ میں ہوگا۔ رمی کے مناظر سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) کے فوٹوگرافر علی خمج کی تصاویر میں دیکھیے۔

سعودی حکام کی جانب سے جمرات پل پر سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں

رمی کے پہلے دن حجاج جمرہ عقبہ پر سات کنکریاں ماریں گے

سعودی سکیورٹی اہکار حجاج کی رہنمائی میں پیش پیش ہیں

کل ایام تشریق کے پہلے دن حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے

معمر اور بیمار حجاج کو رمی کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے

آج سارا دن عازمین وقفے وقے سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے

سکاؤٹس اور رضاکار بھی موقع پر اہم خدمات انجام دے رہے ہیں