Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی واپسی کے لیے بری، فضائی اور بحری سرحدی گزرگاہوں پر آپریشنل تیاری مکمل

سعودی عرب نے مدینہ منورہ ریجن کے روڈ نیٹ ورک پر وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حج کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے عازمین کے پہلے گروپس مدینہ منورہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ نے جمعہ کے روز حج کے بعد آنے والے پہلے عازمین کا خیرمقدم کیا۔

حکام نے بتایا کہ ان کی آمد اور شہر بھر میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے فیلڈ، ٹرانسپورٹ اور تنظیمی خدمات پر مشتمل ایک جامع پیکج فعال کر دیا گیا ہے۔
جدہ میں واقع کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاسپورٹ شعبے نے حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس جانے والے حجاج کرام کی ابتدائی پروازوں کی روانگی کے مراحل مکمل کر دیے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کی تمام بری، فضائی اور بحری سرحدی گزرگاہوں پر بعد از حج روانگی کے مرحلے سے نمٹنے کے لیے مکمل آپریشنل تیاری اور اعلٰی سطح کی استعداد برقرار رکھی گئی ہے۔
ادارے نے تمام بین الاقوامی حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقررہ سفری اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔

شیئر: