مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں موجود قرآن کریم میوزیم عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے جہاں نادر قرآنی نسخے، تاریخی مخطوطات اور نوادارات رکھے گئے ہیں۔
میوزیم میں ایسے نادر نسخے موجود ہیں جو قرآن کریم کی کتابت اور طباعت کے اہم تاریخی مراحل کو نمایاں کرتے ہیں۔ انہیں جدید انٹرایکٹیو ایگزیبیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر بنایا گیا ہے۔
یہ ایک ثقافتی مقام ہے جو قرآن پاک کے قدیم نسخوں کو محفوظ کرنے اور ان کی نمائش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
میوزیم کو مقامی افراد اور زائرین دونوں کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زائرین کو قرآن کریم کی طباعت کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔