Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں مال بردار جہاز پر حملہ، برطانوی فوج

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا کہ متعلقہ حکام جہاز پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی فوج نے اتوار کو بتایا کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں ایک مال بردار جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) مرکز کے مطابق جہاز نے اطلاع دی کہ وہ ’نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے حملے کی زد میں ہے۔‘
یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا کہ متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یمن کے حوثی باغیوں نے اس سے قبل بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی دھمکی دی تھی، تاہم اب تک انہوں نے کوئی حملہ نہیں کیا۔ حوثیوں کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب، حالیہ عرصے میں صومالی قزاق بھی خلیجِ عدن کے نسبتاً دور دراز علاقوں میں سرگرم رہے ہیں۔

شیئر: