Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا صومالیہ کی خود مختاری کے لیے سپورٹ کا اعادہ

رابطے میں سعودی عرب اور صومالیہ کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو صومالیہ کے ہم منصب عبدالسلام عبدی علی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور صومالیہ کے تعلقات کا جائزہ اور اس کے تمام علاقے پر صومالیہ کی خود مختاری کی تائید کی جبکہ سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والی کسی بھی چیز کو مسترد کیا۔
بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے صومالیہ کی علاقائی سالمیت یا خود مختاری کی خلاف ورزی کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے جبکہ صومالیہ کے اتحاد، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: