Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ کے صدر سے یوگنڈا میں سعودی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی عرب اور صومالیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمد نے منگل کو یوگنڈا کے دارلحکومت کمپالا میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، صومالیہ  کی حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور صومالیہ کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر یوگنڈا میں سعودی سفیر اور روانڈا میں غیر مقیم سفیر محمد بن خلیل فالودہ بھی موجود تھے۔

 

شیئر: