Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا میں عالمی سائنس فورم میں سعودی طالبہ کی نمایاں کامیابی

مکہ ریجن سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو چاندی کا تمغہ دیا گیا (فوٹو: سبق نیوز)
مکہ ریجن سے تعلق رکھنے والی انٹرمیڈیٹ کی سعودی طالبہ نے کوالالمپور میں ٹیکنیکل اور ایجادات کی عالمی نمائش 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
سبق نیوز کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی نمائش میں مختلف ممالک کے طلبا و طالبات شریک تھے جس میں سعودی طالبہ ’جنی المالکی‘ کو فنی مہارت پر چاندی کا تمغہ دیا گیا۔
اس موقع پر المالکی نے عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سائنس فورم میں مملکت کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہم ترین موقع قرار دیا۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ ’یہ کامیابی سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد کے تحت تحقیقی و اختراعی منصوبوں کو جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘
المالکی کا مزید کہنا تھا کہ ’سائنس فورم میں جہاں مختلف ممالک کے طلبا و طالبات شریک تھے وہاں مملکت کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کا باعث تھا، یہ جیت اس بات کی بھی عکاس ہے کہ مکہ مکرمہ کے طلبا سائنسی تحقیق کے میدانوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے اہل ہیں۔‘

 

شیئر: