Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ کو چار ایک سے شکست، النصر خادمِ حرمین شریفین کپ کے راؤنڈ آف 16 میں

النصر فٹ بال کلب نے خادم حرمین شریفین کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی (فوٹو: ایس پی اے)
النصر فٹ بال کلب نے گزشتہ روز ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں الدرعیہ کو 1-4 سے شکست دے کر خادم حرمین شریفین کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الدرعیہ نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں آسکر روڈریگز کے گول کے بدولت ابتدائی برتری حاصل کی۔
تاہم، النصر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین گول داغے۔ النصر کی جانب سے محمد سیماکان نے 11ویں، جواؤ فیلکس نے 35ویں اور عبداللہ الحمدان نے 37ویں منٹ میں گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام تک اپنی ٹیم کو 1-3 کی برتری دلا دی۔
میچ کے دوسرے ہاف کے 68ویں منٹ میں جواؤ فیلکس نے اپنا دوسرا اور النصر کا چوتھا گول سکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
 

 

شیئر: