جدہ کو شکست، الخلود کنگ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا
الخلود فٹ بال کلب نے آج کنگز کپ 2026-27 کے راؤنڈ آف 32 کے مقابلے میں جدہ کلب سٹیڈیم میں میزبان جدہ کو صفر پانچ سے ہرایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس شاندار کامیابی کے ساتھ الخلود نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے۔
اس سے قبل سعودی فٹ بال کلب التعاون نے بھی خادم حرمین شریفین کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے۔

ٹیم نے گزشتہ شام خمیس مشیط گورنریٹ کے ضمک کلب سٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں ضمک کلب کو صفر تین سے شکست دی۔
گزشتہ روز النصر فٹ بال کلب نے ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں الدرعیہ کو چار ایک سے شکست دے کر کنگ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی تھی۔