سعودی ولی عہد کا دورہ: پیرس میں سعودی، فرانسیسی انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی تیاریاں
کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر پیرس پیر کو سعودی، فرانس انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت سرمایہ کاری کے زیر اہتمام کانفرنس میں دونوں ملکوں کے سینیئر سرکاری حکام، کاروباری رہنما اور بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اکھٹے ہوں گے۔
کانفرنس میں کاروباری رہنما انڈسٹریل پارٹنر شپ، ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر پر سٹریٹیجک بات چیت کریں گے۔ کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں جو مختلف شعبوں کو کور کریں گے۔
یہ کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کی عکاس ہے۔
اس کا مقصد تعاون کو وسعت دینا، دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا اور امید افزا مواقع کو اعلی معیار کی سرمایہ کاری اور منصوبوں میں تبدیل کرنا ہے جو دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے میں مدد کریں۔
