Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا دورہ فرانس: باضابطہ استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا

لیس انو یلڈز پیلس پہنچے تو فرانسیسی وزیر اعظم نے ان کا خیر مقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو فرانس کے سرکاری دورے کے آغاز پر پیرس میں لیس انو یلڈز پیلس پہنچے تو فرانسیسی وزیر اعظم نے ان کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق پیلس کے گراؤنڈ میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی شاہی ترانہ اور فرانس کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ کمانڈر نےاستقبالہ تقریب میں شریک فوجی یونٹوں کا تعارف کرایا۔ فرانسیسی ریپبلیکن گارڈ کا ایک گھڑ سوار دستہ بھی موجود تھا۔
بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی حکومت کے وزرا اور اعلی عہدیداروں سے مصافحہ کیا، فرانسیسی وزیر اعظم کو بھی سعودی وفد میں شامل ارکان سے متعارف کرایا گیا۔

 

شیئر: