Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان زراعت اور فوڈ سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر متفق

اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: پی ایم او)
سعودی عرب اور پاکستان نے سٹریٹیجک شراکت داری کے تحت زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے کوششوں کا اعادہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں نے  زراعت، فوڈ سکیورٹی، آبپاشی اور پانی کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بات کی۔ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینیئر عبدالرحمان الفضلی نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ جس میں زراعت اور فوڈ سکیورٹی، آپباشی اور پانی کے نظام کو بہتر بنانے اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دورے کے دوران سعودی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کی زراعت اور فوڈ سٹریٹیجک پلان کا جائزہ لیا سعودی پاکستانی ایگری بزنس فورم میں بھی شرکت کی۔

 

شیئر: