حُب الوطنی اور قومی فخر: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم دفاع پر یادگار تقریب
کمیونٹی شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جدہ میں پاکستان قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر یوم دفاع کے موقع پر اتوار کو ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا جس میں چھ ستبمر 1965 کی جنگ میں قومی اور مسلح افواج کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔
قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں مسلح افواج کے نمائندوں، کمیونٹی شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ 1965 کی جنگ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
قونصل جنرل مصطفی ربانی نے پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کی تعریف کی جو ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمیشہ مضبوطی سے کھڑی رہی ہیں۔
انہوں نے چیلنجز سے نمنٹے کے حوالے سے ملک کی سپورٹ کے لیے اتحاد اور عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

قونصل جنرل نے ملکی تاریخ اور حال ہی میں معرکہ حق بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی نمایاں کامیابیوں کو اجا گر کیا۔ چیلنجز پر قابو پانے اور سفارتکاری کے ذریعے پیس میکر کا کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
اس تقریب میں حب الوطنی پر مبنی جذباتی تقاریر کے ذریعے نیشنلزم اور قومی فخر کا رنگ نمایاں رہا۔
