Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران جنگ ختم نہیں ہو گی: صدر ٹرمپ

وسط مدتی الیکشن کو صدر کی کارکردگی پر عوامی رائے کا اظہار سمجھا جاتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے بدھ کو ڈلاس میں ریپبلکن نیشنل کنویشن کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ اب مزید مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ انتخابات پر اثرانداز ہونے کی بے حد کوشش کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران پر ڈالے گئے معاشی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اس کے سامنے مزید نہیں ٹھہر سکے گا۔
اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی گئی جنگ کا ساتویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے، تاہم فوری طور پر اس کے ختم ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔
بدھ کو ایران کی جانب سے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب 10 جہازوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد امریکہ نے اس کے پانچ آئل ٹینکر ڈبوئے۔
لڑائی کی تازہ لہر کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر گئی ہیں اور خام تیل کی قیمت جولائی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے۔

بدھ کو امریکہ نے کہا تھا کہ ایران کے پانچ آئل ٹینکر تباہ کیے گئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

حالیہ کچھ عرصے کے دوران صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین تک پہنچی ہے جس کی بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ اور بڑھتی مہنگائی پر ووٹر میں پائی جانے والی تشویش ہے۔
رواں برس تین نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کو عام طور پر صدر کی کارکردگی کے حوالے سے عوامی رائے کا اظہار سمجھا جاتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے ختم ہوتے ہی جب ایران جنگ ختم ہو گی تو تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گے۔
ان نے تسلیم کیا کہ سفارتی مذاکراتکا امکان اب بھی موجود ہے تاہم یہ اب ان کی ترجیح نہیں ہے۔
ان کے مطابق ’ہاں مذاکرات ممکن ہیں لیکن ہم فی الحال اس آپشن پر غور نہیں کر رہے۔‘

 

شیئر: