Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل رائل کمیشن کے پانچ سکول یونیسکو کے نیٹ ورک میں شامل

نیٹ ورک میں 166 ممالک کے 10 ہزار سے زیادہ تعلیمی ادارے شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
رائل کمیشن فار جبیل اینڈ ینبع کے تحت پانچ سکولوں کو یونیسکو کے ایسوسی ایٹڈ سکولز نیٹ ورک (اے پی ایس نیٹ) میں شامل کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 1953 میں قائم ہونے والے اس عالمی نیٹ ورک میں 166 ممالک کے 10 ہزار سے زیادہ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
وزارتِ تعلیم، سعودی نیشنل کمیٹی فار ایجوکیشن اور کلچر اینڈ سائنس کے تعاون سے یہ سکول نیٹ ورک کا حصہ بنے ہیں۔
رائل کمیشن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الغامدی نے بتایا یہ سنگ میل مقامی تعلیمی شعبے کی ترقی اور سعودی سکولوں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کی جانب ایک اہم سٹریٹیجک قدم ہے۔
 نیٹ ورک میں شمولیت سعودی تعلیمی اداروں کی بین الاقوامی سطح پر موجودگی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیٹ ورک تین بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں پائیدار ترقی، عالمی شہریت اور بین الثقافتی تعلیم شامل ہے۔ عالمی تجربات کے تبادلے اور موثر تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔
عبدالرحمان الغامدی نے کہا کہ یہ اقدام سعودی وژن 2030 اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے پروگرام سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد طلبہ کی مہارتوں، سماجی ذمہ داری اور عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔

 

شیئر: