Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی غزہ میں ریاض ماڈل سکول قائم کرے گی

سکول غزہ کے حالات کے پیش نظر دو شفٹوں میں کام کرے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ کے علاقے دیر البلاح میں سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کے ساتھ  وڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاض ماڈل سکول کے قیام اور اسے چلانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف)  کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد البایز اور سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کے چیئرمین عصام ابو خلیل نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ایس پی اے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ بچوں کی بنیادی تعلیم  کی بحالی میں مدد دینا ہے۔ پہلی سے چھٹی جماعت تک کے 720 طلبہ کے لیے مکمل سہولتوں سے آراستہ ایک سکول قائم کیا جائے گا۔
یہ سکول غزہ کے حالات کے پیش نظر دو شفٹوں میں کام کرے گا۔ اس انیشیٹومیں سکول کو ضروری سہولتوں سے آراستہ کرنا، آپریشنل اور تیکنیکی انفرا سٹرکچر تیار کرنا، کلاس رومز، فرنیچرز اور تعلیمی مواد کی فراہمی، تزئین و آرائش اور بنیادی سہولتوں بشمول پانی، صفائی سولر انرجی، انٹرنیٹ، وینٹیلیشن اور کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب مکمل کرنا شامل ہے۔
یہ معاہدہ متاثرہ علاقوں میں تعلیم کی سپورٹ اور غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو تعلیم کے لیے ایک محفوظ اور پائیدار ماحول کی فراہمی میں مدد کے لیے سعودی ایجنسی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے البانیہ کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ  یتیموں کی کفالت اور دیکھ بھال کے منصوبے  پر عملدر آمد کے لیے وڈیو کانفرنس کے ذریعے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت یتیم بچوں کو ماہانہ 72 ٹالر کی مالی امداد کے ساتھ موسم سرما کے ملبوسات اور تعلیمی سامان فراہم کیا جائے گا۔ 

 

شیئر: