پاکستانی سفیر سے ریاض میں سعودی وزارت خارجہ کے حکام کی ملاقات
جمعرات 15 اکتوبر 2026 20:19
باہمی دلچسپی کے قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ وزارت خارجہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے وزارت خارجہ میں قونصلر امور کے نائب وزیر ایمبیسڈر خالد القحطانی نے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستانی سفیر سے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ کی مشیر برائے مذاکرات اور امن کوششیں ڈاکٹر منال رضوان نے بھی ملاقات کی۔
بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی حالیہ صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔
