Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث پانچ سعودی شہریوں کو سزائے موت

الشرقیہ ریجن میں سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سنیچر کو الشرقیہ ریجن میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پاچ سعودی شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہیں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت، ہتھیاروں اور بموں کا استعمال کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز، سیکورٹی ہیڈکوارٹرز اورسکیورٹی گاڑیوں پر فائرنگ کی کوششش، ایمبونیشن رکھنے اور مملکت کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے اور انہیں انجام دینے کا مجرم قرار دیا گیا۔
سکیورٹی اداروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ عائد الزمات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی بعد ازاں سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ میں اس کی توثیق کی گئی۔

 

شیئر: