Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو ریاض میں سزائے موت

مملکت کی اعلی عدالت نے بھی سزائے موت کی توثیق کی تھی ( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری نومان عافت الظفیری کی سزائے موت پرسنیچر کو ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا‘۔
 خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا کہ ’قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے جنوری 2021 میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری نومان عافت کو ریاض سے گرفتار کیا تھا‘۔
ملزم کے خلاف دہشتگردی اور وطن سے غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ کرمنل کورٹ میں درج کیا گیا جہاں اسے اپنی صفائی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے پراس کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کیا گیا۔
ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی گئی جہاں جرائم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ابتدائی فیصلے کو جاری رکھا گیا بعدازاں اعلی عدالت نے بھی سزائے موت کی توثیق کردی۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا’ عدالتی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دہشتگردی اور وطن سے غداری کے جرائم میں دی جانے والی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا‘۔

شیئر: