Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین کرکٹر بمقابلہ بورڈ معاوضوں کی جنگ میں کمی

 سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز کے مابین تنازعات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ دونوں فریقین کی جانب سے لچک دکھانے پر معاوضوں کے تنازع کا حل نکلنے کی امید پیدا ہوگئی، جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان 9 ماہ سے جاری معاوضوں کی جنگ میں شدت اب کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ جلد ہی معاہدہ طے پانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ،ان کے کرکٹرز ایسوسی ایشن میں ہم منصب الیسٹر نکولسن اور دونوں کی مذاکراتی ٹیموں میں منگل کو میلبورن میں میٹنگ ہوئی۔ اس میں بورڈ کی جانب سے ایم او یو کیلئے تازہ ترین تجاویز پر غور کیا گیا۔ایک نیا ہائی برڈ ماڈل پیش کیا گیا جبکہ اس سے قبل پلیئرز جدید ریو نیو شیئرنگ پر اصرار کررہے تھے۔اب فریقین درمیان کا راستہ اختیار کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔کرکٹرز پہلے ہی اپنے حصے میں سے 30 ملین ڈالر گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کیلئے دینے پر رضامندی ظاہر کرچکے ہیں، اس کیلئے ایک خصوصی گراس روٹ لیول ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس میں کرکٹرز کی جانب سے دی گئی رقم کو نچلے لیول پر کھیل کے فروغ پر خرچ کیا جائیگا۔نئی ڈیل کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ کچھ اس قسم کی ہوگی جس میں کرکٹ آسٹریلیا یہ دعویٰ کرپائے گی کہ وہ فکس ریونیو ماڈل کو ختم کرانے میں کامیاب ہوگیا۔ساتھ کرکٹرز ایسوسی ایشن بھی یہ کہنے کے قابل ہوگی کہ وہ 2 دہائیوں سے جاری ریونیو میں حصے کا نظام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شیئر: