Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارج کلونی شامی بچوں کو تعلیم دلوائیں گے

ہالی وڈ اسٹارجارج کلونی جنگ سے متاثرہ  شامی بچوں کی تعلیم کیلئے خدمات پیش کریں گے۔  جارج کےساتھ اس کارخیر میں ان کی اہلیہ امل کلونی بھی  ہوں گی۔ جارج اور ان کی اہلیہ  ایسے3 ہزار بچوں کو دوبارہ تعلیم کی سہولت فراہم کریں گے جو جنگ کےباعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوگئے تھے۔حال ہی میں جارج نے یونیسف سے  معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جارج کی فلاحی تنظیم، یونیسف کےساتھ مل کر شامی بچوں کے لئے  فندز فراہم کرےگی۔ کلونی فاؤنڈیشن فار جسٹس لگ بھگ ساڑھے 22 لاکھ ڈالر فراہم کری گی۔
 

شیئر: