Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا وائر س” بلیو بورن “ کیا ہے؟

لندن .....سائبر ماہرین نے کہا ہے کہ” بلیو بورن “وائرس بلیو ٹوتھ کے ذریعے پھیل رہا ہے جس کے ذریعے اربوں کمپیوٹر بیکار ہوسکتے ہیں۔ اسے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی ۔اس وقت اربوں فونز اور کمپیوٹرز کو خطرہ لاحق ہے۔ سیکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ نئے وائرس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ بلیو ٹوتھ کو اپ گریڈ کیا جائے۔ یہ وائرس پوری دنیا کے کمپیوٹرز کو متاثر کرسکتا ہے۔ بلیو بورن فضا سے یہ وائرس پھیلا سکتا ہے اور اسے اس کے لئے کسی ”اجازت“ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسکے پھیلاﺅ کا طریقہ انتہائی منفرد لیکن انتہائی خطرناک ہے۔ دنیا بھر میں8بلین کمپیوٹر متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس میںونڈو ، لائنکس ، اینڈرائڈ اور آئی او ایس ڈیوائسسز کو متاثر کرنے کی صلاحیت ہے۔ پچھلے تمام وائرسوں سے زیادہ خوفناک ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں