Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ بحرالکاہل میں فوجی مشقیں کریگا

ٹوکیو ۔ ۔۔ امریکہ جلد ہی مغربی بحرالکاہل میں فوجی مشقیں کرے گا جن میں 3 طیارہ بردار بحری جہاز حصہ لیں گے۔ ان مشقوں کا بظاہر مقصد شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں یو ایس ایس رونلڈ ریگن، یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ اور یو ایس ایس نمٹز حصہ لیں گے۔تینوں طیارہ بردار بحری جہازجاپان کے یوکوسُوکا میں تعینات ساتویں بحری بیڑے کی آپریشنل سمندری حدود میں پہنچ چکے ہیں۔ تینوں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی ایشیا بحرالکاہل خطے میں 2007ء کے بعد یہ پہلی مشترکہ مشق ہوگی۔ امریکہ شمالی کوریا پر فوجی دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔ امریکی افواج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ایشیا سے قبل جزیرہ نما کوریا کیلئے آبدوزیں، ریڈار پر نظر نہ آنے والے جنگی طیارے اور بمبار طیارے تعینات کیے ہیں۔

 

شیئر: