Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مس_یونیورس، جنوبی افریقہ کو مبارک ہو

یش ٹیگ #مس_یونیورس پیر کے روز پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا اور دن بھر پہلی پوزیشن پر قائم رہا۔لاس ویگاس میں جنوبی افریقہ کی 22 سالہ ڈیمی لی نیل پیٹرس نے مس یونیورس2017 کا مقابلہ حسن جیت لیا۔مختلف ممالک کی 92 حسیناو¿ں نے مقابلے میں شرکت کی۔ جمائیکا، کولمبیا اور جنوبی افریقہ کی حسینائیں آخری راو¿نڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے تاج اپنے نام کر لیا۔ 
رائے دیں: ٹرینڈ کا نیا سیکشن کیسا لگا؟
مختلف ملکوں کے صارفین #مس_یونیورس کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کرکے اپنے امیدواروں کی حمایت کرتے رہے۔
کیئرتھالوجی نامی صارف نے ٹویٹ کیا:یہ تھوڑا مایوس کن ہے کہ فلپائن ٹاپ 5 نمبر پر بھی نہ پہنچ سکا، دوسرے ملکوں کو موقع دینے کے لئے یہ کافی اچھا ہے۔
فلپائن نیوز پیج اے بی سی،سی بی این نے تاج پہنانے کی وڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا:مس ساو¿تھ افریقہ کو#مس_یونیورس کا تاج پہنا دیا گیا،مبارک ہو۔
مزید پڑھیں: ایک دن میں 3.5ملین ویوز حاصل کرنے والی وڈیو
مس یونیورس اکاو¿نٹ سے ٹویٹ میں لکھا گیا: آئیے جنوبی افریقہ سے#مس_یونیورس 2017 ڈیمی لی نیل پیٹرس کا استقبال کرتے ہیں۔
گل پوئٹ نے کہا: میں شرط جیت نہیں سکا لیکن میں خوش ہوں کہ فاتح اب بھی افریقی ہے، مبارک ہو۔
ڈینیوا نے ٹویٹ کیا:جمائیکا کی اتنی خوبصورت نمائندگی پر مبارک ہو،گوکہ جمائیکا کی حسینہ تیسرے نمبر پر آئی ہیں لیکن ہمارے دلوں پر پہلے نمبر پر رہیں گی۔
 

شیئر: