Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ خفیہ کی حوالات میں 326یمنی زیر حراست

جدہ .... باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی سراغرساں ادارے کی حوالات میں 326یمنی زیر حراست ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ خطرناک مملکت میں 3دہشتگرد گروہوں کا بانی عبدالرحمان المری ہے۔ یہ سعودی عرب کے 4شہرو ں میں 3دہشتگرد گروہ قائم کئے ہوئے تھا۔ علاوہ ازیں فروری 2017 ءکے دوران جازان ریجن میں ریٹائرڈ افسر پر فائرنگ کرنے والے بھی حوالات میں بند ہیں۔ ریاض میں وزارت دفاع کے دفاتر پر حملے کی سازش کرنےوالے یمن کے 2داعشی بھی حوالات میں بند ہیں۔ یہ انتہائی خطرناک ہیں۔گزشتہ 137روز کے دوران 59یمنی حراست میں لئے گئے۔ بدامنی کے مقدمات میں ملوث 64مصری بھی زیر حراست ہیں۔ اس حوالے سے 23 سوڈانی بھی قید ہیں۔
 

شیئر: